0
Wednesday 12 Sep 2018 10:31

قائداعظم محمد علی جناح اصول پسند رہنما تھے، مشتاق منہاس

قائداعظم محمد علی جناح اصول پسند رہنما تھے، مشتاق منہاس
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح مسلمانوں کے عظیم رہنماء، عالی مرتبت شخصیت اور اصول پسند قائد تھے، پاکستان و کشمیر کے باسیوں کو بالعموم اور نوجوان نسل کو بالخصوص قائداعظم کی آٹو بائیو گرافیز کا مطالعہ کرنا چاہیے، قائداعظم کو پڑھنا اپنا معمول بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا مظفرآباد پریس کلب میں قائداعظم کی 70ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب ہوئی جس میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے سلیم پروانہ، راجہ اختر حسین، راجہ ممتاز خان، راجہ ظفر اور دیگر نے خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود کے میڈیا ایڈوائزر خواجہ عاطف بشیر نے بھی قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 749539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش