0
Wednesday 12 Sep 2018 23:11

بلاخوف ایران گیس پائپ لائن کی تکیمل کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان

بلاخوف ایران گیس پائپ لائن کی تکیمل کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان بغیر کسی بیرونی دبائو کے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی دوست کی وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن خطے میں گیم چینجر ہوگی، مہدی دوست نے اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے قبل ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے گیس پائپ منصوبہ ماضی میں عالمی پابندیوں کا شکار رہا، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو کسی بھی دوسرے منصوبے پر ترجیح حاصل ہے۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 749708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش