QR CodeQR Code

محرم الحرام کا اصل جذبہ اور مقصد اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر قبلہ ایاز

12 Sep 2018 23:14

محرم الحرام کے حوالے سے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا مقدس مہینہ شمار ہوتا ہے، ماہ محرم احترام انسانیت، حق گوئی اور ہمدردانہ احساسات کا درس دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں برداشت اور احترام انسانیت اختیار کرنے کی تقلین کی ہے۔ چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے محرم الحرام کے حوالے سے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا مقدس مہینہ شمار ہوتا ہے اور تاریخی طور پر اس ماہ میں جنگ و جدل بند کردیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم احترام انسانیت، حق گوئی اور ہمدردانہ احساسات کا درس دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کہ محرم الحرام کا اصل جذبہ اور مقصد اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام ایک دوسرے کا احترام اور حق گوئی کے درس کے احیا پر کام شروع کریں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کے اعلان کے مطابق یوم عاشور (10 محرم الحرام) 21 ستمبر بروز جمعے کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 749709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749709/محرم-الحرام-کا-اصل-جذبہ-اور-مقصد-اجاگر-کرنے-کی-ضرورت-ہے-ڈاکٹر-قبلہ-ایاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org