QR CodeQR Code

باطل کے سامنے ڈٹ جانا و مظلوموں کو انکے حقوق دلانا حسینیت ہے، ثروت اعجاز قادری

12 Sep 2018 23:57

کراچی میں عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ امن، محبت، بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو صرف محرم الحرام میں ہی نہیں، بلکہ اسے پورا سال فروغ دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امن، محبت، بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو صرف محرم الحرام میں ہی نہیں، بلکہ اسے پورا سال فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کے استحکام کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نواز شریف و دیگر کو پے رول پر رہا کرکے اچھا کام کیا ہے، سیاست میں برداشت اور ذاتیات کو نشانہ بنانے کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 749717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749717/باطل-کے-سامنے-ڈٹ-جانا-مظلوموں-کو-انکے-حقوق-دلانا-حسینیت-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org