QR CodeQR Code

ضلع شانگلہ میں اے این پی کو دھچکا، شانگلہ کی عوام کا امیر مقام کی قیادت پر اعتماد

27 May 2011 22:54

اسلام ٹائمز:امیر مقام کی شخصیت قائدانہ ہے، وہ صاف اور مخلص بات کرتے ہیں۔ مسلم لیگ کے سنٹرل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالراج شاہین نے کہا کہ امیر مقام نے ہر مشکل وقت میں شانگلہ کی عوام کا ساتھ دیا ہے، عوام امیر مقام اور مسلم لیگ ق پر یقین رکھتی ہے، ھمارا مقصد عوام کی خدمت ہے وزارتوں کے نام پر مزے لینا نہیں


شانگلہ:اسلام ٹائمز۔ضلع شانگلہ میں اے این پی کو اس وقت ایک دھچکا لگا جب کروڑئی قوزپاوں اور شاتی درہ قوزپاوں  کے سینکڑوں افراد اے این پی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔ کروڑئی قوزپاوں سے  غزن ملک، حبیب خان، نامدار خان، حضرت عالم، شاہ دولہ، حبیب اللہ تاج، امیر اللہ، محمد ضاہر، وارث خان، نصیب باچا، منہاج، عثمان گل، اور شاتی درہ قوزپاوں سے واحد گل، ناظمین خان، گل بہادر، نورزمین خان، نورشید خان، بخت یار، سیر زاہد، ثنا گل اپنے سینکڑوں  ساتھیوں سمیت اے این پی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ امیر مقام کی شخصیت قائدانہ ہے، وہ صاف اور مخلص بات کرتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے سنٹرل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالراج شاہین نے کہا کہ امیر مقام نے ہر مشکل وقت میں شانگلہ کی عوام کا ساتھ دیا ہے، عوام امیر مقام اور مسلم لیگ کی پر یقین رکھتی ہے، ھمارا مقصد عوام کی خدمت ہے وزارتوں کے نام پر مزے لینا نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر  امیر مقام نے اپنے پیغام میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر مقررین جن میں امیر علی ناظم، مختار علی، افضل خان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 74972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74972/ضلع-شانگلہ-میں-اے-این-پی-کو-دھچکا-کی-عوام-کا-امیر-مقام-قیادت-پر-اعتماد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org