QR CodeQR Code

مسرت عالم پیش عدالت، دوبارہ جیل منتقل

13 Sep 2018 11:36

مسلم لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کو بھارت اور ریاستی حکومت نے ’’جمہوری و قانونی‘‘ اقداروں کی سنگین پامالی و بے حرمتی کرتے ہوئے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بدترین سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ کو کورٹ بلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا، جہاں انھیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کی طرف سے عائد کئے گئے ایف آئی آر نمبر 50/2010 کے تحت مذکورہ تھانہ نے سی جے ایم سرینگر کی عدالت میں پیش کیا۔ دلائل سننے کے بعد جج موصوف نے اس کیس کی اگلی سماعت 24 ستمبر کو مقرر کی، جس کے ساتھ ہی مسرت عالم بٹ کو واپس کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔

ادھر مسلم لیگ کے نائب چیئرمین محمد یوسف میر کو بھی شوپیان کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پیشی کے بعد انھیں دوبارہ سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا۔ مسلم لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کو بھارت اور ریاستی حکومت نے ’’جمہوری و قانونی‘‘ اقداروں کی سنگین پامالی و بے حرمتی کرتے ہوئے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بدترین سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بناتے ہوئے آج تک 36 پی ایس سے عائد کئے اور ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا جس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں ملنا محال ہے۔


خبر کا کوڈ: 749763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749763/مسرت-عالم-پیش-عدالت-دوبارہ-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org