0
Thursday 13 Sep 2018 11:19

سی پیک منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی

سی پیک منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو جانچنے اور جائزہ لینے کیلئے 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کا مقصد چینی حکومت کے ساتھ رابطہ قائم کرکے سی پیک کی تعمیر کی رفتار تیز کرنا ہے، تاکہ پاکستان کے عوام کیلئے منصوبہ میں تاخیر کے بجائے اس کی جلد تعمیر سے بہتر فوائد حاصل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چین پاکستان تعلقات ناقابل شکست ہیں اور پاکستانی حکومت سی پیک کے بارے میں غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔ چین اور پاکستان سی پیک پر عمل درآمد کے سلسلے میں پرعزم رہیں گے۔ سی پیک پر عمل کرنے میں ہم پاکستانی عوام اور حکومت کے پختہ عزم کی تعریف کرتے ہیں۔ سی پیک عوام کی بہتری کیلئے ایک گیم چینجز منصوبہ تصور کیا گیا ہے۔ سی پیک کے بارے میں فناشنل ٹائمز کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے اس رپورٹ کا نوٹس لیا ہے اور پاکستان کی وزارت تجارت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کا بھی جائزہ لیا ہے، جس میں پاکستانی حکام نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کو حقائق کے خلاف قرار دیا تھا۔ پاکستانی حکومت نے رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

گذشتہ ہفتے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی جو پاکستان کے دورے پر تھے، انہوں نے اس سلسلے میں ایسے مفروضوں کی مکمل طور پر وضاحت کر دی ہے۔ پاکستان کے 47 فیصد قرضے کثیر المکی مالیاتی اداروں کے ہیں۔ سی پیک کے 22 منصوبوں میں سے صرف 18 پر چین کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ باقی 4 پر چین کے رعایتی قرضے دیئے گئے ہیں۔ وانگ ژی نے اپنے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین پاکستان سے درآمدات کی حوصلہ افزائی کریگا اور پاکستان کی زرعی پیداوار کو چینی مارکیٹ تک وسیع رسائی دینے کیلئے تعاون کریگا اور دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدے پر اس سال کے آخر تک مذاکرات مکمل کرنے کیلئے کام کرینگے۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی پیداواری صنعت کو ترقی دینے کیلئے توجہ مرکوز کی جائیگی۔ نیز پاکستان کی آزاد ترقیاتی اہلیت کو بھی بہتر بنایا جائیگا، تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 749774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش