QR CodeQR Code

واشنگٹن،لیون پنیٹا وزیر دفاع،ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے چیف نامزد

27 May 2011 23:21

اسلام ٹائمز:لیون پنیٹا تیس جون کو وزیر دفاع کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ موجود وزیر دفاع رابرٹ گیٹس جون میں عہدے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ نامزد سی آئی اے چیف جنرل ڈیوڈ پیٹریاس رواں برس ستمبر تک افغانستان میں بین الاقوامی فوجی کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ جس کے بعد جنرل جون ایلن یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی نئی سکیورٹی ٹیم کا اعلان کر دیا، لیون پنیٹا وزیر دفاع جبکہ ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے چیف ہوں گے۔ صدر بارک اوباما نے سابق سی آئی اے سربراہ لیون پنیٹا کو نیا وزیر دفاع جبکہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا نیا چیف نامزد کر دیا ہے۔ صدر نے دونوں نام منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں نامزدگیوں پر کسی بھی قسم کا اعتراض نہیں اٹھایا جائے گا اور سینیٹ سے منظوری کے بعد تیس جون کو دونوں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے لیون پنیٹا کو وزیر دفاع اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی چیف نامزد کر دیا۔ امریکی صدر کے نامزد کرنے کے بعد سینٹ کو اس کی منظوری دینا ہو گی۔ وائٹ ہاوٴس نے امید ظاہر کی ہے کہ لیون پنیٹا تیس جون کو وزیر دفاع کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ موجود وزیر دفاع رابرٹ گیٹس جون میں عہدے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ نامزد سی آئی اے چیف جنرل ڈیوڈ پیٹریاس رواں برس ستمبر تک افغانستان میں بین الاقوامی فوجی کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ جس کے بعد جنرل جون ایلن یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 74979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74979/واشنگٹن-لیون-پنیٹا-وزیر-دفاع-ڈیوڈ-پیٹریاس-سی-آئی-اے-چیف-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org