0
Thursday 13 Sep 2018 12:05

پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نئی فورس قائم

پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نئی فورس قائم
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور کی ڈولفن فورس طرز کی ’’من جانبازم‘‘ کے نام پر نئی فورس قائم کر دی گئی ہے۔ نئی فورس 100 اہلکاروں پر مشتمل ہے جنہیں ڈیجیٹل عینک سمیت دیگر جدید اسلحہ و سامان فراہم کیا گیا ہے۔ من جانبازم فورس ماتمی جلوسوں میں ڈیجیٹل عینک کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کریگی اور ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں بھی لاہور کی ڈولفن فورس طرز کی ’’من جانبازم‘‘ کے نام پر نئی فورس قائم کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹی انجام دیگی۔ من جانبازم فورس کو ڈیجیٹل عینک دی گئی ہے جو ماتمی جلوسوں کی ریگارڈنگ کریں گے، جبکہ ساتھ ساتھ کرنٹ سٹک، جدید ہتھ کڑیاں، کلاشنکوف اور 9 ایم ایم پستول فراہم کئے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر 100 اہلکاروں پر مشتمل فورس ہے اور انہیں 50 موٹر سائیکلیں بھی دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فورس کو تجرباتی بنیادوں پر محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے تعینات کیا جائے گا جس کے بعد اس کا دائرہ کار پشاور بھر تک بڑھا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 749795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش