0
Thursday 13 Sep 2018 12:59
آل سعود نے بنی امیہ کی یاد تازہ کر دی

سعودی عرب میں مجالس عزا پر وحشیانہ حملے، الشرقیہ میں پولیس گردی

سعودی عرب میں مجالس عزا پر وحشیانہ حملے، الشرقیہ میں پولیس گردی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شیعہ مسلمان ہمیشہ ہی سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ یہاں کی مسلمان آبادی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانے میں بھی آزاد نہیں ہے۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہیں پوری دنیا میں مسلمان امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کیلئے مجالس عزا اور عزداریوں کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔ سعودی عرب حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ملک میں موجود شیعہ مسلمانوں کی دینی آزادی کو محدود کرتے ہوئے ملک کے مشرقی علاقے الشرقیہ میں پولیس گردی شروع کر رکھی ہے۔
 
العھد نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی سپیشل فورسز نے منگل کے دن شیعہ نشین شہر قطیف میں مجالس عزا کی تیاری کے سلسلے میں لگائے خیموں اور امام بارگاہوں پر حملہ کر دیا۔ اسی طرح القدیح کے علاقے میں بھی امام بارگاہوں کو بند کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی فورسز نے ان علاقوں پر امام بارگاہوں اور عزاداری کے خیموں کے خلاف آپریشن کے دوران قیمتی اشیا چوری کرلیں اور بلڈوزر کے ذریعے ان تمام مراکز کو منہدم کر دیا گیا ہے۔






 
دوسری جانب اسی قسم کے گھناونے اقدامات قطیف اور الاحساء میں بھی انجام دیئے جا رہے ہیں۔ القدیح شہر میں حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں ہونے والے ظلم و ستم کی تصاویر فورسز کے ان وحشیانہ اقدامات کو بیان کر رہی ہیں۔ سعودی عرب کے ہمسایہ ملک بحرین میں بھی شیعہ مسلمانوں کی حالت زار اس سے مختلف نہیں ہے۔ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی بحرین کے شیعہ مسلمان بھی حکومتی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 749800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش