0
Thursday 13 Sep 2018 12:49

ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ، آئی جی خیبر پختونخوا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں مسترد

ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ، آئی جی خیبر پختونخوا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں مسترد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پر لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ فرقہ وارانہ قتل کے خاتمہ کیلیے ٹھوس اقدام نہیں کئے گئے۔ سپریم کورٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ ورانہ قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری وکیل نے کہا کہ قتل و غارت گری کی روک تھام کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے، شر پسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ قتل کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے گئے، چیف سیکرٹری رپورٹ دیں کہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیا کارروائی کی ہے؟۔ عدالت نے آئی جی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا لگتا ہے کسی سیکشن آفیسر نے دفتر میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کی ہے۔ درخواست گزار سید وسعت اللہ حسن نے بتایا کہ قتل کی ایف آئی آر کا اندراج ہوا لیکن کوئی ذمہ دار پکڑا نہیں گیا، علاقے میں الیاس گروپ اور عرفان گروپ دہشت گردی کا سبب بن رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت سے کہیں مسئلہ کے حل کے لئے مناسب منصوبہ بنائے، امن عامہ کو کنٹرول کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، علاقے کے لوگوں میں حالات کو دیکھ کر اضطراب پایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 749803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش