QR CodeQR Code

پشاور، غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا لڑکی قتل

13 Sep 2018 12:51

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ٹیم جائے وقوعہ پہنچی جہاں گھر کے کمرے میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں۔ مقتولین کے رشتہ داروں میں سے کوئی بھی موقع پر موجود نہیں تھا جبکہ دونوں کو ناجائز تعلقات کی بناء پر قتل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے شیخان میں 15 سالہ لڑکی اور 24 سالہ جوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔ بڈھ بیر پولیس کے مطاق انہیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دہرے قتل کے بارے میں ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ٹیم جائے وقوعہ پہنچی جہاں گھر کے کمرے میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں۔ مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت ذکیہ جبکہ لڑکے کی اظہرالدین سکنہ لنڈی کوتل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق مقتولین کے رشتہ داروں میں سے کوئی بھی موقع پر موجود نہیں تھا جبکہ دونوں کو ناجائز تعلقات کی بناء پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لڑکی کے بھائی جہانگیر اور اس کے کزن رضوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 749806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749806/پشاور-غیرت-کے-نام-پر-نوجوان-لڑکا-لڑکی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org