QR CodeQR Code

ہنگو بم دھماکے کے رد عمل میں کرم،اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری 26 شدت پسند ہلاک

27 May 2011 23:33

اسلام ٹائمز:سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ منڈان اور مسوزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے ہیں جنھیں جیٹ طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ طیاروں نے محمد زئی اور اس کے قریبی علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بعض ٹی وی چینلوں نے اورکزئی ایجنسی میں اٹھارہ جبکہ کرم ایجنسی میں آٹھ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبریں دی ہیں، لیکن سرکاری حکام نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی


کرم،اورکزئی ایجنسی:اسلام ٹائمز۔قبائلی علاقے کرم اور اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 26 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح وسطی کرم میں ایک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منڈان اور مسوزئی کے مقام پر دو جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق جیٹ طیارے بیس منٹ تک ان علاقوں میں بمباری کرتے رہے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ منڈان اور مسوزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے ہیں جنھیں جیٹ طیاروں نے نشانہ بنایا۔ سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ طیاروں نے محمد زئی اور اس کے قریبی علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بعض ٹی وی چینلوں نے اورکزئی ایجنسی میں اٹھارہ جبکہ کرم ایجنسی میں آٹھ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبریں دی ہیں لیکن سرکاری حکام نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔ کرم ایجنسی اور اپراورکزئی ایجنسی کی سرحدیں خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو سے ملتی ہیں جہاں گزشتہ روز ایک خود کش حملے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 74981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74981/ہنگو-بم-دھماکے-کے-رد-عمل-میں-کرم-اورکزئی-ایجنسی-جیٹ-طیاروں-کی-بمباری-26-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org