QR CodeQR Code

ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے، شیخ رشید

13 Sep 2018 13:05

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں وائی فائی ہوگا، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ہوں گی، خزانہ خالی ہے تاہم دستیاب وسائل سے ہی کام لیں گے اور کوشش ہوگی کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرین چلائیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ریلوے کا 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بناتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں تاہم کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 749813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749813/ایک-سال-میں-ریلوے-کے-42-ملین-کا-خسارہ-ختم-کریں-گے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org