QR CodeQR Code

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہفتہ وار کرفیو کا مکمل خاتمہ کردیا گیا

13 Sep 2018 18:19

میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر جنرل ممتاز حسین کا کہنا تھا کہ اب ضلع میں بغیر کسی وجہ کے کرفیو نافذ نہیں کی جائے گی اور عوام ہفتے کے ساتوں دن بلا روک ٹوک اپنے معمولات زندگی جاری رکھ سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہفتہ وار کرفیو کا مکمل خاتمہ کردیا گیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر جنرل ممتاز حسین کا کہنا تھا کہ اب ضلع میں بغیر کسی وجہ کے کرفیو نافذ نہیں کی جائے گی اور عوام ہفتے کے ساتوں دن بلا روک ٹوک اپنے معمولات زندگی جاری رکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے فوجی نقل و حرکت کے باعث ہر اتوار کو علاقے میں کرفیو نافذ کر دی جاتی تھی۔ کرفیو خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ان کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اتوار کے روز بیمار کو ہسپتال لے جانا لے جانا ان کیلئے ایک جان جوکھوں والا کام تھا کیونکہ اس مقصد کیلئے انہیں انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لینا ہوتی تھی جس پر کافی وقت لگ جاتا تھا لیکن اب کرفیو خاتمے کے ساتھ یہ مشکل بھی آسان ہو گئی جس کی انہین بڑی خوشی ہے۔


خبر کا کوڈ: 749858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749858/قبائلی-ضلع-شمالی-وزیرستان-سے-ہفتہ-وار-کرفیو-کا-مکمل-خاتمہ-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org