QR CodeQR Code

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دیدیا

13 Sep 2018 20:08

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، اگر استعفی موصول ہوگا، تو اس پر مشاورت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔ فاروق ستار کے ترجمان نے استعفیٰ ارسال کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، اگر استعفی موصول ہوگا، تو اس پر مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پارٹی رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے اور دیگر معاملات پر ایم کیو ایم دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، رابطہ کمیٹی کے بیشتر ارکان ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ میں شامل ہیں، اس گروپ اور فاروق ستار کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کی سربراہی سے برطرف کرکے سائیڈ لائن کیا ہوا ہے، جس پر فاروق ستار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 749890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749890/فاروق-ستار-نے-ایم-کیو-کی-رابطہ-کمیٹی-رکنیت-سے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org