0
Thursday 13 Sep 2018 20:20

خیبر پختونخوا میں دوبارہ ڈینگی پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے

خیبر پختونخوا میں دوبارہ ڈینگی پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے خطرات ایک بار پھر سر اُٹھانے لگے۔ ماہرین نے اگلے 2 ماہ ڈینگی کیلئے پیک سیزن قرار دیدیا۔ ماہرین کے مطابق جولائی سے نومبر تک بارشوں کے باعث درجہ حرارت کمی ہوتی ہے جو کہ ڈینگی کی افزائش کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر پشاور نے گھروں اور پبلک مقامات پر پانی جمع کرنے پر دفعہ 144 تو لگا دی لیکن اس پر عمل درآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔ حکومت کے زیرِاہتمام پارکوں میں لگائے گئے فواروں میں جہاں مہینوں سے پانی جمع ہے، وہیں شہریوں کے مطابق نہ تو ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیا جا رہا ہے نہ ہی دیگر اقدامات، جس سے ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ سال 70 سے زائد افراد ڈینگی وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 84 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 749896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش