0
Thursday 13 Sep 2018 23:24

محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے سندھ حکومت کا کنٹرول روم قائم

محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے سندھ حکومت کا کنٹرول روم قائم
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اہم اقدامات کرلیے، سندھ بھر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کرچی سمت سندھ بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی محرم میں سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، کنٹرول روم سندھ بھر میں جلوس، مجالس انتظامات کا براہ راست جائزہ لے گا، محرم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، کمشنرز اور ڈی سیز رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور وعظ کا آغاز کر دیا گیا ہے، یکم تا 10 محرم مختلف علاقوں میں 6 ہزار سے زائد مجالس برپا ہوں گی، کراچی میں ہونے والے 999 مجالس اور وعظ حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے نشترپارک اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس، اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، نشترپارک کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور شرکاء کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 749922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش