QR CodeQR Code

احتساب کے ذریعے اداروں کو مضبوط اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جاسکتا، نواز شریف

28 May 2011 01:34

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا ایجنڈا اور معاشی استحکام کا لائحہ عمل موجود ہے، عوام کی حکمرانی قائم کر کے ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرنا چاہتے ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔آزاد کشمیر میں پارٹی ٹکٹ لینے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے، نواز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون کے احترام سے ہی بہتر طرز حکمرانی قائم کیا جا سکتا ہے۔ کرپشن کے فروغ سے کبھی ترقی نہیں کی جا سکتی، احتساب کے ذریعے اداروں کو مضبوط اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے قومی مقاصد کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہو، انصاف کی فراہمی اور وسائل پر مساویانہ حق، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 74993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74993/احتساب-کے-ذریعے-اداروں-کو-مضبوط-اور-لاقانونیت-کا-خاتمہ-کیا-جاسکتا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org