0
Friday 14 Sep 2018 02:23

وزیراعظم کو فرانسیسی صدر کا فون، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین

وزیراعظم کو فرانسیسی صدر کا فون، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کرکے دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کرکے دوطرفہ تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے فرانسیسی صدر کو خطے کی صورتحال پر بریف کیا جس پر میکرون نے انتخابات کے نزدیک جولائی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت چکائی اس جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ فرانسیسی صدر نے توانائی، آبی وسائل سمیت تجارت کے دیگر شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان فرانس کےساتھ دوطرفہ وسیع البنیاد تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو ایمانویل میکرون نے قبول کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو خطے کی صورت حال پر بریف کیا، افغانستان میں قیام امن کی اہمیت، بھارت سے تعلقات پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 749935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش