0
Friday 14 Sep 2018 06:12

لاہور، نواز شریف سے سعودی سفیر، ایرانی قونصلیٹ کی ملاقات، اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت

لاہور، نواز شریف سے سعودی سفیر، ایرانی قونصلیٹ کی ملاقات، اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر سعودی سفیر اور ایرانی قونصل جنرل نے اظہار افسوس کیا ہے۔ جاتی امرا رائیونڈ میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے پہنچے اور ان سے اہلیہ بیگم کلثوم نواز کےانتقال پر اظہار افسوس کیا۔ بعدازاں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے بھی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا۔ قبل ازیں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی اور اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا طارق جمیل، حاجی منظور آفریدی اور طارق خان بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے بدمزگی بھی دیکھنے میں آئی جس دوران مولانا فضل الرحمان کو دھکے پڑ گئے جبکہ نواز شریف یہ صورتحال دیکھ کر کمرے میں چلے گئے۔ بعدازں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی جاتی امراء میں مریم نواز سے ملاقات کی اور ان سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں، جنہوں نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔
خبر کا کوڈ : 749944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش