0
Friday 14 Sep 2018 12:35

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہروں میں خوف پایا جاتا ہے، کچھ لوگ گھروں سے باہر بھی آگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ خیال رہے کہ رواں سال 18 مئی کو خیبر پختونخوا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اُٹھا تھا، ضلع سوات میں زلزلے کی شدت 5.3 تھی، لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 749960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش