0
Friday 14 Sep 2018 12:50

وزیراعلٰی محمود خان کا اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروانیکا اعلان

وزیراعلٰی محمود خان کا اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں بچوں کے اسکولوں میں داخلے کیلئے مہم شروع کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے اپنے بچے بھی جلد سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران 8 لاکھ بچوں کے اسکولز میں داخلے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وزیراعلٰی کے مشیر ضیاء بنگش کا کہنا ہے کہ تعلیم سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے وژن پر کام جاری رکھیں گے۔ تعلیم کے شعبے میں پچھلے دور میں پختونخوا دیگر صوبوں سے آگے رہا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی کام کریں گے۔ کوشش ہے مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے ہوں۔ اس حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ 5 سال کی محنت ہے کہ عوام نے دوبارہ منتخب کیا، اب ذمہ داری زیادہ ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کریں گے، گورنر ہاؤس کھولنے سے متعلق گورنر ہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کمیشن ملازمین کو کسی اور محکمے میں ایڈجسٹ کریں گے، میرے اپنے بچے بھی جلد سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 749963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش