QR CodeQR Code

سیاحت کے فروغ کیلئے بحرین تا کالام روڈ پر خصوصی توجہ دینگے، عاطف خان

14 Sep 2018 12:55

صوبائی وزیر سیاحت ثقافت و کھیل کی زیرِصدارت محکمے کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سے زیر التواء بحرین ٹو کالام روڈ زیر بحث آیا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس روڈ پر ہنگامی توجہ دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر سیاحت، ثقافت و کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ بحرین تا کالام روڈ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سڑک کی کی تکمیل سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وزیر سیاحت ثقافت و کھیل عاطف خان کی زیرِصدارت محکمے کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سے زیر التواء بحرین ٹو کالام روڈ زیر بحث آیا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس روڈ پر ہنگامی توجہ دی جائے گی۔ عاطف خان نے کہا کہ تمام شعبوں میں ٹیلنٹ پروگرام کا آغاز کریں گے جبکہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 749964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749964/سیاحت-کے-فروغ-کیلئے-بحرین-کالام-روڈ-پر-خصوصی-توجہ-دینگے-عاطف-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org