0
Friday 14 Sep 2018 14:55

پی ٹی وی کرپشن کیس، عدالت کا ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

پی ٹی وی کرپشن کیس، عدالت کا ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی، ڈاکٹر شاہد مسعود خود پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے اینکر پرسن کے خود پیش نہ ہونے پر ان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے، ملزم کو خود پیش ہونا چاہئے تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 749979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب