QR CodeQR Code

جرمنی ایران کے ساتھ خودمختار مالی نظام بنائے گا، جرمن وزارت خزانہ

14 Sep 2018 19:24

جرمنی کی وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برلن اور اس کے یورپی اتحادی ممالک ایران کے ساتھ خودمختار مالی نظام بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ نظام دو طرفہ معاشی ترقی کا باعث بنے گا اور امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کی ضمانت دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ رویٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین اور جرمنی یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تجارت کے تمام مراحل کی ضمانت دی جائے۔ اس سلسلے میں تمام آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ یورپین یونین کی ایران کے ساتھ پارلیمانی روابط کی کمیٹی کے چیئرمین یانوش لوانڈیفسکی نے ایرانی نمائندے کاظم جلالی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کی انڈسٹری ایران کے ساتھ خودمختار کرنسی ایکسچینج سسٹم بنانے کیلئے تیار ہے۔ یورپین نمائندے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف بین الاقوامی برادری میں رائے عامہ ہموار کرنا چاہتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور یورپ کے معاشی روابط خودمختار ہوں اور ان میں استقلال پایا جاتا ہو۔ واضح رہے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تقریبا دو سال تک طولانی مذاکرات انجام پائے ہیں جس میں امریکہ، روس اور چین بھی شامل تھے۔ ان مذاکرات کے ختم ہونے پر ان تمام ممالک نے ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدہ دستخط کیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تحفظات تھے اور اس نے امریکی صدارت کے حصول کے بعد اس معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


خبر کا کوڈ: 750014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750014/جرمنی-ایران-کے-ساتھ-خودمختار-مالی-نظام-بنائے-گا-جرمن-وزارت-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org