QR CodeQR Code

امام جمعہ نجف

بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ داعش اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا، صدر الدین القپانچی

14 Sep 2018 19:53

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا ہے بصرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قونصلیٹ پر حملہ دشمن کے ایجنٹوں کا کام تھا۔ یہ عراق کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید صدر الدین القپانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے کہ بعض شیطانی ہاتھ ایرانی اور عراقی قوم کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔ عراقی قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم حسینی قوم ہیں اور دنیا کی تمام اقوام کی مہمان نوازی کر سکتے ہیں۔ اربعین کے ایام نزدیک ہیں اور پوری دنیا دیکھے گی کہ عراقی کس طرح اپنی میزبانی کا حق ادا کرتے ہیں۔
 
نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا کہ ایران کو اچھی طرح علم ہے کہ بصرہ میں اس کی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے میں دشمن کے ایجنٹوں کا ہاتھ تھا اور اسی شہر میں اس طرح کا کام سعودیہ کی یا امریکی قونصلیٹ کے خلاف نہیں ہوا۔ سید صدر الدین القپانچی نے کہا کہ بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پر ہونے والا حملہ عراق کے ساتھ دشمنی اور داعش و امریکہ کو خوش کرنے کیلئے تھا۔
 
امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا کہ دونوں اقوام ہوشیار ہیں۔ ایرانی قوم نے اس فتنہ گری کے سامنے ہم بھائی ہیں کا نعرہ لگایا۔ درحقیقت یہ محبت اہل بیت علیہم السلام ہے کہ جس نے ان دونوں ملتوں کو ایک کر رکھا ہے۔ امام جمعہ نجف نے عراقی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عراق حکومت نے بصرہ کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے صرف وعدہ کیا ہے اور عملی طور پر کوئی کام انجام نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 750024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750024/بصرہ-میں-ایرانی-قونصلیٹ-پر-حملہ-داعش-اور-امریکہ-کو-خوش-کرنے-کیلئے-کیا-گیا-صدر-الدین-القپانچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org