0
Friday 14 Sep 2018 20:11

بنوں، یوتھ آف وزیرستان کے زیراہتمام متاثرین کو معاوضہ دینے میں تاخیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں، یوتھ آف وزیرستان کے زیراہتمام متاثرین کو معاوضہ دینے میں تاخیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران تباہ شدہ گھروں کے معاوضے دینے میں تاخیر کے خلاف یوتھ آف وزیرستان کے زیراہتمام بنوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضرب عضب آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان میں مقامی لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے اور حکومت نے تعمیر نو اور بحالی کے سلسلے میں معاضہ دینے کا کہا تھا لیکن آج تک ہزاروں کی تعداد میں ان متاثرہ لوگوں کو مکانات کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے اس غفلت کی ذمہ داری ایف ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ پر عائد کی اور کہا کہ معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو مکانات کی تعمیر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ تعجب اس بات کا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل، موسکی، ہرمز اور اسکے آس پاس علاقوں میں تباہ شدہ مکانات کا سروے بھی کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان متاثرین کو نقد پیسے نہیں دیئے گئے۔ یوتھ آف وزیرستان کے عہدیداروں نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ نے اگر اپنی روش نہیں بدلی اور حقداروں کو معاوضہ نہیں ادا کیا تو ان کے خلاف احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک وسیع کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 750035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش