QR CodeQR Code

جمہویت کو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے، آصف علی زرداری

14 Sep 2018 20:14

15 ستمبر کو جمہوریت کے عالمی دن کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔ آئینی حدود کو پار کرنا جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے خطرہ ہے، جو پارلیمنٹ کے بجائے طاقت سے اپنا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ 15 ستمبر کو جمہوریت کے عالمی دن کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔ آئینی حدود کو پار کرنا جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ جمہوریت کو لاحق خطرات بھی تبدیل ہو رہے ہیں جن سے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے علمبردار ہیں۔ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو عالمی جمہوری دن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 750036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750036/جمہویت-کو-انتہاپسندوں-سے-خطرہ-ہے-ا-صف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org