0
Friday 14 Sep 2018 20:25

آزاد کشمیر اسمبلی، 13ویں آئینی ترمیم پہ نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل

آزاد کشمیر اسمبلی، 13ویں آئینی ترمیم پہ نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں ہونے والی تیرہویں آئینی ترمیم پر نظر ثانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں، ان کے علاوہ کمیٹی میں چھ اور ممبران بھی شامل ہیں۔ کمیٹی آزاد کشمیر کی تیرہویں آئینی ترمیم اور اس کے مضمرات کا جائزہ لے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین ایکٹ 1974ء میں تاریخی 13ویں ترمیم کے بعد کشمیر کونسل کے تمام اختیارات آزاد کشمیر حکومت، قانون ساز اسمبلی اور وزیراعظم پاکستان کو منتقل کر دیے گئے تھے اور کونسل کی حیثیت ایک مشاورتی ادارے کی سی رہ  گئی تھی۔ ماضی میں آزاد جموں و کشمیر ایکٹ 1970ء کو تبدیل کرکے اس کی جگہ آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین ایکٹ 1974ء نافذ کیا گیا تھا، بعد ازاں 1975ء اور  1976ء میں اس میں مزید ترامیم کر کے بہت سی غیر منصفانہ تبدیلیاں کی گئیں جس نے ریاست میں رائج عبوری آئین ایکٹ کا پارلیمانی ڈھانچہ تبدیل کر کے عوام کی منتخب  کردہ  آزاد حکومت کے اختیارات کم کر دیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 750037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش