0
Friday 14 Sep 2018 20:55

افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 67 شرپسند ہلاک

افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 67 شرپسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان فورسز کے ملک بھر میں آپریشن کے نتیجے میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کئے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کے حکام کا بتانا ہےکہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند میں کئے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جب کہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 750039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش