0
Friday 14 Sep 2018 22:28

این اے 243 کا ضمنی انتخاب، گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع

این اے 243 کا ضمنی انتخاب، گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کردیں، مقامی رہنماؤں کی گورنر سندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہوگئیں، گورنر سندھ نے ناراض ایم کیو ایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پر تحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ روٹھنا منانا اتنا تو رومانوی فلموں میں نہیں ہوتا، جس قدر پاکستانی سیاست میں ہوتا ہے، ابھی حکومت قائم ہوئے زیادہ مدت نہیں ہوئی کہ اتحادی کئی بار روٹھ اور من چکے، تحریک انصاف کا وفد گورنر سندھ کی قیادت میں روٹھے اتحادی کو منانے بہادرآباد پہنچا۔ گورنر سندھ اور ایم کیو ایم رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ وعدے کے مطابق تیسری وزارت نہیں دی گئی، ایم کیو ایم ناراض ہے، ایم کیو ایم رہنماوں نے گورنر سندھ سے پوچھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی پر عوام کے لئے کونسا تحفہ لیکر آرہے ہیں، گورنر سندھ بولے کہ وزیراعظم کے دورے میں ان کی خفگی دور کردی جائے گی۔

اس موقع پر گورنر نے ضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر ایم کیو ایم کی حمایت کی یقین دہانی بھی چاہی، ایم کیو ایم رہنماوں نے عمران اسماعیل کو دورے کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ گورنر سندھ ایم کیو ایم مرکز سے جاتے ہوئے اپنے میزبانوں کو الوداع کہنا تک بھول گئے اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے یاد آنے پر واپس نکلے اور میزبانوں کو خدا حافظ کہا۔ بعدازاں عامر خان کا کہنا تھا کہ گورنر کے دورے کا کوئی خاص ایجنڈہ نہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے وفد نے گورنر سندھ کی قیادت میں پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 750041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش