QR CodeQR Code

صدر مملکت کا کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے استقبال

14 Sep 2018 22:37

حلیم عادل شیخ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ صدر پاکستان عام فلائٹ سے کراچی پہنچے ہیں، صدر پاکستان تین گاڑیوں کے پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول دو الگ چیزیں ہیں، سیکیورٹی اداروں کا کام ہے کہ وہ کس طرح سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ائیرپورٹ لانج میں صدر مملکت سے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی اور ملکی بالخصوص سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ صدر پاکستان عام فلائٹ سے کراچی پہنچے ہیں۔ صدر پاکستان تین گاڑیوں کے پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول دو الگ چیزیں ہیں، سیکیورٹی اداروں کا کام ہے کہ وہ کس طرح سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 750042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750042/صدر-مملکت-کا-کراچی-پہنچنے-پر-گورنر-سندھ-اور-وزیراعلی-کی-جانب-سے-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org