QR CodeQR Code

وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان 16 ستمبر کو پہلی بار کراچی کا دورہ کرینگے

14 Sep 2018 23:10

دورے کے دوران وزیراعظم مزار قائد پرحاضری دیں گے اور گورنر ہاؤس میں قیام امن سے متعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان 16 ستمبر بروز اتوار پہلی بار کراچی کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور قیام امن سے متعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی کے دورے پر پہنچیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم مزار قائد پرحاضری دیں گے اور گورنر ہاؤس میں قیام امن سے متعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق حکام وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے، جبکہ وفاقی حکومت کے منصوبوں سے متعلق بھی وزیراعظم اجلاس کریں گے اور گرین لائن بس منصوبہ سمیت دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم سے سیاسی جماعتیں اور تاجر برادری کے افراد بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 750045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750045/وزیراعظم-بننے-کے-بعد-عمران-خان-16-ستمبر-کو-پہلی-بار-کراچی-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org