QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان اتوار کو خوشخبری لیکر کراچی آرہے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی

14 Sep 2018 23:21

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ عمران خان کو قوم کو جگانے میں 22 سال لگ گئے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی پر خاص توجہ دی ہے، اتوار کو وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اس دورے میں شہر قائد کیلئے خصوصی اعلانات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو خوش خبری لیکر کراچی آرہے ہیں، کراچی والوں کیلئے خوش خبری کا اعلان وزیراعظم خود کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم کو جگانے میں 22 سال لگ گئے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی پر خاص توجہ دی ہے، اتوار کو وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اس دورے میں شہر قائد کیلئے خصوصی اعلانات کرینگے۔ علی زیدی نے کہا کہ وہی ملک ترقی کرتا ہے، جہاں بحری نظام منظم ہو، دبئی کی ترقی بھی بندرگاہ سے ہی شروع ہوئی تھی، یہاں کراچی میں یہ حال ہے کہ لاکھوں گیلن گندا پانی روز سمندر میں پھینکا جاتا ہے۔ کرپشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت برائے بحری امور بھی کرپشن کی نذر ہوئی، جلد ادارے میں ہونے والی کرپشن سے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کو درپیش مسائل سے متعلق جلد پریس کانفرنس کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 750046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750046/وزیراعظم-عمران-خان-اتوار-کو-خوشخبری-لیکر-کراچی-آرہے-ہیں-وفاقی-وزیر-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org