QR CodeQR Code

جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

15 Sep 2018 11:28

جوڈیشل کیمپلیکس میں پشاور بار کے سابق صدر یوسف ریاض ایڈوکیٹ ایک سائل کیساتھ کیس پر گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں یوسف ایڈوکیٹ، ان کے ساتھ بیٹھا شخص اور قریب سے گزرنے والا راہگیر شدید زخمی ہوا۔ پولیس کیمطابق سابق صدر کیساتھ ذاتی دشمنی ہے، جسکے باعث کئی افراد مارے جاچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بار کے سابق صدر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کیمپلیکس میں پشاور بار کے سابق صدر یوسف ریاض ایڈوکیٹ ایک سائل کے ساتھ کیس پر گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں یوسف ایڈوکیٹ، ان کے ساتھ بیٹھا شخص اور قریب سے گزرنے والا راہگیر شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا، جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی پشاور بار کے سابق صدر کے ساتھ ذاتی دشمنی ہے، جس کے باعث کئی افراد مارے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 750093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750093/جوڈیشل-کمپلیکس-پشاور-میں-فائرنگ-3-افراد-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org