0
Saturday 15 Sep 2018 11:42

بنوں، سابق طالبان کمانڈر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

بنوں، سابق طالبان کمانڈر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے تحریک طالبان پاکستان کے سابق کمانڈر گل محمد المعروف قاری سیف اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ میں مقیم شمالی وزیرستان تحریک طالبان کے سابق کمانڈر گل محمد گذشتہ شب رات گئے اپنی گاڑی میں ساتھی کے ہمراہ کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں گل محمد متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اُن کا ساتھی زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول گل محمد المعروف قاری سیف اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا کے علاقہ محمد خیل سے تھا جو میرانشاہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گل محمد نے کچھ عرصہ قبل ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 750099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش