QR CodeQR Code

ٹرمپ امریکا کے بدترین اور غیر ذمہ دار صدر ہیں، جان کیری

15 Sep 2018 11:43

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دستبرداری پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی تاریخ کے انتہائی غیر ذمہ دار اور بدترین صدر ہیں۔ امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دستبرداری پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ان میں امریکا کے بدترین صدر ہونے کی تمام علامات پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ، امریکا کو بہتر اور پرامن ملک میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت میں مختلف شعبوں خاص طور سے تارکین وطن، ماحولیات اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 750102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750102/ٹرمپ-امریکا-کے-بدترین-اور-غیر-ذمہ-دار-صدر-ہیں-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org