0
Saturday 15 Sep 2018 11:46

پشاور میں سینئر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار

پشاور میں سینئر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے سینئر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں گاڑی کیلئے راستہ نہ دینے پر پیشے سے خود کو وکیل ظاہر کرنے والے شخص نے سینئر ٹریفک وارڈن کو زور دار دھکا دیا جس سے وہ دور جا گرا، اس کے بعد ملزم نے ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا جبکہ ملزم نے وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 750103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش