0
Saturday 15 Sep 2018 12:00

پولیس کا مظفرآباد میں فلیگ مارچ

پولیس کا مظفرآباد میں فلیگ مارچ
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں کا مظفرآباد میں فلیگ مارچ، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی مظفرآباد، پٹہکہ، ڈی ایس پیز، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز، تحصیلداروں سمیت دیگر نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کے شرکاء نے پورے شہر کا چکر لگایا۔ ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن بحال رکھنے کیلئے فرقہ واریت پھیلانے اور وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علما کی مشاورت سے سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 750109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب