QR CodeQR Code

پشاور، جلوسوں کے راستے میں واقع اسکولوں میں 5 روزہ تعطیل کا فیصلہ

15 Sep 2018 13:57

ڈپٹی کمشنر پشاور عمران شیخ کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 6 سے 10 محرم تک اندرون شہر کے پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول بند رہیں گے۔ 5 روزہ تعطیل کا فیصلہ والدین اور طلباء کو پریشانی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں آنے والے سرکاری سکولوں میں 5 روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور عمران شیخ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 6 سے 10 محرم تک اندرون شہر کے پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 5 روزہ تعطیل کا فیصلہ والدین اور طلباء کو پریشانی سے بچانے کیلئے کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے 10 محرم تک شہر میں افغان باشندوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 750146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750146/پشاور-جلوسوں-کے-راستے-میں-واقع-اسکولوں-5-روزہ-تعطیل-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org