0
Saturday 15 Sep 2018 13:57

پشاور، جلوسوں کے راستے میں واقع اسکولوں میں 5 روزہ تعطیل کا فیصلہ

پشاور، جلوسوں کے راستے میں واقع اسکولوں میں 5 روزہ تعطیل کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں آنے والے سرکاری سکولوں میں 5 روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور عمران شیخ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 6 سے 10 محرم تک اندرون شہر کے پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 5 روزہ تعطیل کا فیصلہ والدین اور طلباء کو پریشانی سے بچانے کیلئے کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے 10 محرم تک شہر میں افغان باشندوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 750146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش