0
Saturday 15 Sep 2018 14:05

شوکت علی یوسفزئی کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

شوکت علی یوسفزئی کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسف زئی نے ترجمان صوبائی حکومت کا عہدہ پھر سنبھال لیا ہے۔ شوکت علی یوسف زئی 2013ء میں پی کے 2 پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعدکچھ عرصہ تک صحت و اطلاعات کے وزیر کے طور پر کام کرتے رہے۔ صوبائی حکومت کے آخری دنوں میں حکومتی ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ 25 جولائی کو انتخابات میں انہوں نے 17 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالف کو 2 ہزار کی زائد لیڈ سے شکست دے دی تھی، تاہم خواتین ووٹروں کے کم تناسب کی وجہ سے 10 ستمبر کو اس نشست پر ری پولنگ ہوئی جس میں شوکت علی یوسف زئی نے 42 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا، جس کے بعد ان کو صوبائی وزیر اطلاعات بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے ترجمان صوبائی حکومت کی حیثیت سے پھ رخدمات کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 750149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش