0
Saturday 15 Sep 2018 12:35

گلگت میں 15 سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا امکان، ہنگامی الرٹ جاری

گلگت میں 15 سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا امکان، ہنگامی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمیاتی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سے 17ستمبر تک گلگت میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے دریائے گلگت میں کسی بھی وقت طغیانی اور بہاؤ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے پیش نظر بارگو، شروٹ، بسین اور ہنزل کے عوام جو دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں، ہمہ وقت الرٹ رہیں اور دریا میں زیادہ طغیانی یا بہاؤ میں اضافہ ہونے کی صورت میں عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال یا جانی و مالی نقصان کی صورت میں بروقت کارروائی کیلئے ڈی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم ، اسسٹنٹ کمشنر کے الفا کنٹرول روم اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دفاتر کے فون نمبرز پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 750175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش