0
Saturday 15 Sep 2018 16:59

سپریم کورٹ، ڈی آئی جی کرائم برانچ گلگت بلتستان کو فوری گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

سپریم کورٹ، ڈی آئی جی کرائم برانچ گلگت بلتستان کو فوری گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سابق اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ڈی آئی جی کرائم، برانچ گلگت بلتستان جنید ارشد کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا پولیس افسر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ جنید ارشد کو کل تک گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ جنید ارشد کی سابقہ اہلیہ عائشہ سبحانی نے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی۔

درخواست میں ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر نے میری غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، جبکہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ جنید ارشد گلگت بلتستان پولیس میں ڈی آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 750188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش