0
Saturday 15 Sep 2018 19:35

محکمہ داخلہ کا ماتمی جلوسوں میں آنیوالی ایمبولینسز کی تلاشی کا حکم

محکمہ داخلہ کا ماتمی جلوسوں میں آنیوالی ایمبولینسز کی تلاشی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 9 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہر ایمبولینس کی بھی مناسب چیکنگ کا حکم دے دیا ہے جبکہ ماتمیوں کیلئے لگائی گئی سبیلیں اور نیاز کی بھی چیکنگ کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 9 انتہائی حساس اضلاع میں بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی شامل ہیں جبکہ پنجاب میں 36 ہزار 638 مجالس میں سے 3 ہزار 286 کو بھی انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کیساتھ ساتھ 9 ہزار 482 ماتمی جلوسوں میں سے ایک ہزار 259 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہر ایمبولینس کی مناسب چیکنگ کا حکم دینے کیساتھ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں سبیل اور نیاز کے کھانے کی چیکنگ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد ایمبولینس میں اسلحہ لیکر جلوس میں داخل ہو سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 750204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش