QR CodeQR Code

صدرِ مملکت کی بابائے قوم کے مزار قائد پر حاضری، فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے

15 Sep 2018 20:00

مزار قائد آمد پر صدرِ مملکت نے حسبِ روایت مہمانوں کے تاثرات کی کتاب میں بحیثیت صدرِ مملکت اپنے تاثرات درج کئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مزار قائد آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔


اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، صدر بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہے۔ قائداعظم کے مزار کے موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود ہے، ان کے علاوہ بھی شہر کی کئی معزز شخصیات نے صدرِ مملکت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے حسبِ روایت مہمانوں کے تاثرات کی کتاب میں بحیثیت صدرِ مملکت اپنے تاثرات درج کئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مزار قائد آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اس موقع پر مزارِ قائد کے باہر صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 750218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750218/صدر-مملکت-کی-بابائے-قوم-کے-مزار-قائد-پر-حاضری-فاتحہ-پڑھی-اور-پھول-چڑھائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org