QR CodeQR Code

صدر پاکستان کے صاحبزادے کی والد کے پروٹوکول پر تنقید

15 Sep 2018 20:05

ٹوئٹر پر پیغام میں عواب علوی نے نے پروٹوکول کے باعث عوام کو پہنچنے والی تکلیف کی تصدیق کی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صدر پاکستان کے پروٹوکول کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے والد اسی سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی آمد پر انہیں ملنے والے وی وی آئی پی پروٹوکول پر ان کے صاحبزادے عواب علوی نے بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں پروٹوکول کے باعث عوام کو پہنچنے والی تکلیف کی تصدیق کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ عواب علوی نے ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ صدر پاکستان کے پروٹوکول کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے والد اسی سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 750222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750222/صدر-پاکستان-کے-صاحبزادے-کی-والد-پروٹوکول-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org