QR CodeQR Code

منظور پشتین اور اسکے دیگر اہم ساتھیوں کی گرفتاری کا حکم جاری

15 Sep 2018 20:22

عدالتی حکم کے باوجود جج کے سامنے پیش نہ ہونے پر سول جج صوابی نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے منظور پشتین کی گرفتاری کا حکم نامہ موصول ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سول جج صوابی نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر، محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود جج کے سامنے پیش نہ ہونے پر سول جج صوابی نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے منظور پشتین کی گرفتاری کا حکم نامہ موصول ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ 19 ملزمان پر قومی پرچم کی بےحرمتی، اداروں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، اجازت نہ ملنے کے باوجود صوابی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ریاست مخالف نعرے بازی پر پی ٹی ایم گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی تھی، ملزمان کی فوج مخالف نعروں اور تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں دکھائی گئی تھیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ریاست مخالف تقاریر اور نعرے بازی کی ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیئیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ منظور پشتین سمیت 28 افراد نامزد ہیں، مقدمے میں 27 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو جیل میں ہیں، ملزمان کی جانب سے پریس کلب کے باہر ریاست مخالف تقریر کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 750227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750227/منظور-پشتین-اور-اسکے-دیگر-اہم-ساتھیوں-کی-گرفتاری-کا-حکم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org