0
Sunday 16 Sep 2018 00:22

حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام بااختیار ہو اور اپنے فیصلے خود کرے، عمران خان

حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام بااختیار ہو اور اپنے فیصلے خود کرے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مقامی حکومتوں کے نظام کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنیادی عنصر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے جو مقامی حکومتوں کے نظام کو مستحکم کرنےسے ہی ممکن ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی نظام حکومت میں عوام کو بااختیار کرنا ہی بہترین طرز حکومت کہلاسکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کی اجازت ہونی چاہیے جو ملک میں مقامی حکومتوں کے مضبوط نظام کو یقینی بنائے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کے طرز پر مقامی نظام حکومت کو فعال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی کو مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ ان تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا تاکہ مطلوبہ قانونی سازی کی جاسکے۔ پنجاب اور کے پی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے قوانین بنائے جائیں گے تاکہ پنجاب اور کے پی میں نافذ کیے جاسکیں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اتحادی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت مقامی حکومتوں کے نظام کو نافذ کرنے کو کہا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے اولین خطاب میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو بھی ٹھیک کریں گے اور ناظم کا انتخاب براہ راست ہوگا اور ان کو طاقت ور بنائیں گے کیونکہ ساری دنیا میں جہاں بلدیاتی نظام بہتر ہے وہاں ترقی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو نچلی سطح پر مضبوط کیا جائے اسی طرح وزیراعظم نے متعدد بار کہا تھا کہ ماضی میں طاقت کو قابو کرنے کے عمل سے عوام کو حکومتی معاملات میں شراکت سے محروم رکھا۔
خبر کا کوڈ : 750254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش